لاہور ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق اور 6 زخمی
پیر 26 اکتوبر 2015 11:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ سرکلر روڈ یکی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی انتخات کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت خرم شہزاد اور ملک عارف کے ناموں سے ہوئی۔
واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن تھانہ یکی گیٹ کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے واقعے کا مقدمہ تھانہ یکی گیٹ میں درج کرادیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماوٴں چوہدری زاہد، ملک دتہ اور احمد بٹ سمیت 7 لیگی کارکنوں کو نامزد کیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور علیم خان نے ان کی عیادت کی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.