کھیوڑہ میں عشرہٴ محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا
عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2015 12:33
کھیوڑہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) کھیوڑہ میں عشرہٴ محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔ مخالف امیدواروں کو دستبردار کرنے، ووٹروں کو راغب کرنے اور کارنر میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محتاط اندازہ کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی پر مشتمل کھیوڑہ بین الاقوامی اہمیت اور شہرت کا حامل ضلع جہلم کا دوسرا بڑا شہر ہے جو 19بلدیاتی وارڈوں پر مشتمل ہے۔
ان وارڈوں میں 18 شہری جب کہ ایک دیہی حلقہ شامل ہے۔یہ ضلع جہلم کی پانچویں میونسپل کمیٹی ہے ۔جس میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 28912 ہے۔ اس شہر سے کونسلر کی نشست کے لئے63 امیدوار میدان میں ہیں۔ان امیدواروں میں 18 امیدوار ن لیگ کے جب کہ 14امیدوار تحریکِ انصاف کے میدان میں ہیں ۔ اس کے علاوہ تمام امیدوار آزاد ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کو بھی شہر میں کوئی امیدوار نہیں مل سکاتھا۔
اس مرتبہ اس شہر کے باسی ساری سیاسی جماعتوں سے بیزار اور گریزاں نظر آئے۔ جس کی وجہ سے جماعتِ اسلامی، عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کے لئے کوئی امید وار تیار نہیں ہوا جب کہ ن لیگ اور تحریکِ انصاف والوں نے بھی امیدواروں کو بڑا زور لگا کر اور منتوں سے ٹکٹ دیئے۔ ن لیگ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اس جماعت کے ووٹر اور کارکنان حیرت زدہ اور سراپا احتجاج ہیں ۔جب کہ تحریکِ انصاف کو اچھے امیدوار نہ مل سکنے کی وجہ سے ماسوائے چند ایک زیادہ تر بھرتی کے امیدواروں پر گزارہ کرنا پڑرہاہے۔یہ شہر مختلف برادریوں پر مشتمل ہے۔کچھ برادریاں تو راجپوٹ، کھوکھریا مغل جیسی مختلف ذات والوں کی ہیں اور کچھ قصاب یا مستری جیسے پیشے والوں کی ہیں۔ اب عشرہٴ محرم کے بعد شہر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
مخالف امیدواروں کو دستبردار کرنے، ووٹروں کو راغب کرنے اور کارنر میٹنگوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہر میں بینروں اور پوسٹروں کی بھرمار ہے۔ عجیب رحجان یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ انتخابی سیاست سے دور ہے۔ امیدواروں کی واضع اکشریت ان پڑھ امیدواروں پر مشتمل ہے۔ خوش گوار تبدیلی تو یہ آئی ہے کہ ووٹر پرانے امیدوارں کو ان کی ناقص سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر مسترد کر رہے ہیں۔ اور وہ نوجوان کے علاوہ غریب اور نئے امیدوا رکو ترجیح دے رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 19 واحد وارڈ ہے کہ جہاں ن لیگ کا کوئی امیدوار موجود نہیں ہے۔اگرچہ یہاں وسیم سرور تحریک کا ٹکٹ ہولڈر بھی میدان میں ہے تاہم اصل مقابلہ ملک شوکت حیات اور عمار امتیاز نامی دو آزاد امیدواروں میں ہو گا ۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہو گا جس میں جیتنے والا بہت کم ووٹوں سے جیتے گا۔ ملک شوکت حیات اس سے قبل دو مرتبہ بلا مقابلہ کونسلر رہ چکے ہیں جنہیں اس دفعہ عمار امتیاز اور وسیم سرور نے چیلنج کر دیا ہے۔ شہر کے وارڈ نمبر17,15,5,4,2,1میں تحریک اور ن لیگ کے امیدواروں میں دنگل سجے گا۔ اس کے علاوہ تمام وارڈوں میں تحریک کے امیدوار ہونے کے باوجود اصل مقابلہ ن لیگ کا آزاد امید واروں سے ہی ہو گا۔ بہت دلچسپ مقابلہ وارڈ نمبر5 1اور 17میں ن اور تحریک کے امید واروں میں ہے۔وارڈ نمبر 17 میں ملک عابد ن لیگ کے جب کہ ملک نصیر تحریک کے امیدوار ہیں جب کہ وارڈنمبر5 1میں ملک علی اصغرن کے اور ملک عادل وسیم تحریک کے امیدوار ہیں یہاں دلچسپ امر تو یہ ہے کہ یہ چاروں ایک ہی محلہ اور ایک ہی برادری سے متعلق ہیں۔ان دونوں حلقوں میں مقابلہ اتنا سخت ہو گا کہ نتیجہ کی پیشن گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے۔قصہ مختصر ہر گزرنے والے دن کے ساتھ صورتحال دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.