یونیورسٹی آف پولینڈ یورپ نے پہلی مرتبہ پاکستا ن کی کسی بھی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا سمجھوتہ کر لیا

پیر 26 اکتوبر 2015 14:54

اسلام آباد ،میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء)یونیورسٹی آف پولینڈ یورپ نے پہلی مرتبہ پاکستا ن کی کسی بھی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا سمجھوتہ کر لیا ۔الخیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امتیاز اقدس گورائیہ ،نیشنل اکیڈیمک کونسل اسلام آباد کے چیئرمین سردار عامر عباسی اور یونیورسٹی آف پولینڈ کے نمائندے نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس اہم ترین سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

معاہد ے کے مطابق آزادکشمیر اور پاکستان کے ریسرچ سکالر ز کو یونیورسٹی آف پولینڈ کے توسط سے پولینڈ اور یورپ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ یو رپی ماہرین تعلیم آزادکشمیر اور پاکستان آ کر بھی درس و تدریس کی ذمہ داریاں ادا کرینگے ۔ڈاکٹر امتیاز اقدس گورائیہ وائس چانسلر الخیر یونیورسٹی اور نیشنل اکیڈیمک کونسل کے چیئرمین سردار عامر عباسی نے اس معاہدے کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اس تعلیمی پروگرام کی بدولت اہل وطن کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔