خوفناک زلزلہ ، مختلف شہروں میں دیواریں ، چھتیں گرنے سے 61 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 اکتوبر 2015 15:57

خوفناک زلزلہ ، مختلف شہروں میں دیواریں ، چھتیں گرنے سے 61 افراد جاں بحق ..

سوات / گوجرانوالہ/ پشاور/ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر2015ء) خوفناک زلزلے سے مختلف شہروں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 61 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ سوات میں دکان کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔صوابی میں زلزلے کے باعث کالو خان میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان میں سہوتڑا چوک میں دیوار گرنے سے بچی زخمی ہوگئی ۔ کلرکہار دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔پشاور رنگ روڈ پر عمارت گرنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پشاور کا تاریخی قلعہ قلعہ بالا حصار بھی متاثر ہوا ، ایک دیوار گر گئی۔ زلزلے کے باعث بٹگرام میں کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ سرگودھا میں سکول کی دیوار گرنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوابی میں بھی زلزلے سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دیربالا میں نہاگ درہ میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مکانوں کی چھتیں گرنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔باجوڑ ایجنسی میں زلزلے کے باعث مکانات کی چھتے اور دیواریں گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

میرپور آزاد کشمیر میں ویٹنریری ہسپتال کی دیوار گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں کالج روڈ پر عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سرگودھا میں دیواریں گرنے سے زخمیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ،پاک فضائیہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے سی ون تھرٹی اور دیگر طیاروں کی مدد کی پیشکش کر دی۔ چترال میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ بجے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :