کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ کے برعکس پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قاضی کی غیر قانونی تعیناتی فریقین کو نوٹس جاری

پیر 26 اکتوبر 2015 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلرنے اپنے منظور نظر ڈاکٹر سعید قاضی کو سنیارٹی لسٹ میں تیرویں نمبر پر ہونے کے باوجود میرٹ کے برعکس غیر قانونی طور پر پرو وائس چانسلر بھرتی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید قاضی پرو وائس چانسلر کے عہدے کے لئے تجربہ نہیں رکھتے جسکی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے انتظامی معاملات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے اہل امیدوار مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں لہذا عدالت ڈاکٹر سعید قاضی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ نومبر کو جواب طلب کر لیا۔