پشاور میں شدید زلزلے کے بعد شہرکے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،تمام طبی عملے کو طلب کرلیا گیا

پیر 26 اکتوبر 2015 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) پشاور میں پیر کے روز ہونیوالے شدید زلزلے کے بعد شہرکے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کو طلب کرلیاگیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں رش کے باعث مشکلا ت کاسامنا کرناپڑا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پشاور سمیت دیگر اضلاع میں آنیوالے شدید زلزلے کے باعث پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں زخمیوں سمیت لواحقین کی بڑی تعداد کے باعث ہسپتالوں میں رش پیداہونے سے طبی عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

جبکہ سیاسی رہنماؤں کی ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر سخت سیکورٹی سے زخمیوں کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ سیاسی رہنماؤں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور تمام موبائل ہیلتھ یونٹس اورایمبولینسز کو متاثرہ علاقوں کو بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے اضافے کے خدشے کے باعث خون کے عطیات دینے کیلئے اعلانات کرائے گئے ۔ زلزلے کے باعث شہریوں نے ہسپتالوں کارخ کرتے ہوئے خون عطیات دینے کیلئے جوق درجوق جمع ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :