سانحہ چھلگری کے ملزماں کو ہر صورت کیفرکرار تک پہنچایا جائے گا،بلوچستان میں نفرتیں پھیلانے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ،لواحقین کے دکھوں میں برابر کے شریک ہے،زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی امدادی رقم تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2015 22:46

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سانحہ چھلگری کے ملزماں کو ہر صورت کیفرکرار تک پہنچایا جائے گادبلوچستان میں نفرتیں پھیلانے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے لواحقین کے دکھوں میں برابر کے شریک ہے ذخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ضلع بھاگ کے علاقہ چھلگری امام بارگاہ کاظمیہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین میں حکومت بلوچستان کے اعلان کردہ امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری داخلہ کپیٹن (ر) اکبر حسین درانی کے علاوہ کمشنر کچھی سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران و شیعہ علماء کونسل کے رہنما مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علاقہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ امام بارگاہ کاظمیہ چھلگری پر خودکش حملہ بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والے مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں بلوچستان کی عوام دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہم دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی حکومت میں دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی کے ساتھ عملدآمد کیا جارہا ہے بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے دہشت گرد گرفتار ہونے کے بعد اب دوبارہ کاروائی نہیں کرتے بلکہ کالعدم تنظیموں نوجوانوں کو خودکش بنا کراستعمال کررہی ہیں جس کی روک تھام کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں گرفتار ہونے والے ملزماں کلے خلاف فوج عدالتوں میں مقدمات چلائے جارہے ہیں جس پر سختی سے کام جاری ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چھلگری کے واقعہ کے بعد سختی سیکورٹی کی وجہ سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوکسے جبکہ چھ خودکش دہشت گرد بمباروں کی اطلاعات تھی ان کی تصاویر بھی ملی تھیں تاہم خودکش بمبار منظر عام پر نہ آسکے جس کی بناء پر ہم ان کو گرفتار نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سانحہ چھلگری میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے حکومت اپنی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ چھلگری میں دہشت گردی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا لیکن آج تک وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت کوئی بھی حکومتی عہدیدار چھلگری نہ آسکا ہونا توچاہیے تھاکہ آپ اسی دن چھلگری آتے ہمیں توقع تھی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک خود آکر اظہار تعزیت کرتے مگر افسوس ہوا جبکہ آج تک کوئٹہ میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت کوئی بھی وزیر حکومتی عہدیدار ذخمیوں کی عیادت کیلئے نہ آسکا انہوں نے کہا کہ بھاگ بولان نصیر آباد ڈیرہ مراہ جمالی میں دہشت گردوں کے کیمپ موجود ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتی ہمیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ حکومت سندھ کی طرز پر جان بحق ہونے والوں کو فی کس لاکھ روپے معاوضہ دینے کے علاقہ بختیارآباد قومی شاہراہ پر یاد گار سانحہ چھلگری تعمیر کی جائے اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے اس سلسلے میں بات چیت کرکے جواب دوں گا جبکہ یادگار کے ھوالے سے سردار سرفراز خان ڈومکی کو اعتماد میں لے کر جلد ہی باقاعدہ اعلان کیا جائے گا بعدازاں انہوں نے سانحہ چھلگری میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں فی کس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس لاکھ روپے امدادی رقم تقسیم کی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :