سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین کا وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ
منگل 27 اکتوبر 2015 19:44
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء ) سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر محمد عالم مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، اداروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشترکہ طور پر کانفرنسز، ورکشاپ، سیمینار کے انعقاد سمیت مجوعی طور پر صوبے کے تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس موقع پر بتایا کہ جامعہ بلوچستان نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے گزشتہ برسوں میں اہم پیش رفت کی ہے۔(جاری ہے)
سو فیصد طلبہ کو داخلہ دینے سمیت بڑی تعداد میں اسکالرز کو تحقیقی سرگرمیوں اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جارہی ہیں۔ 50سے زائد پروفیسر تعینیات کی گئی ہیں۔ اکیڈمک کو ترجیع دینے سے مالی معاملات مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
ایک سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت تمام معاملات کو بروء کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چانسلر کی سرپرستی میں صوبے کے تمام یونیورسٹیاں بہتر طور پر اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کیونکہ قوموں کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات اور تعاون کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقاصد کو حاصل کئے جاسکتیں ہیں۔ اور جامعہ بلوچستان ایک مادر علمی درسگاہ ہے۔ جس کے صوبے میں تعلیمی کاوشیں اور اداروں کے ساتھ تعاون اور سرپرستی ہمشہ نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے مین لائبریری، آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ نئے تعمیری پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور اپنے پسندیدگی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.