چمن میں لیویز نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کچکول ایڈووکیٹ کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا

منگل 27 اکتوبر 2015 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں لیویز کی فائرنگ کے تبادلے سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کچکول علی ایڈووکیٹ کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا اطلاعات کے مطابق لیویز فورس چمن میں معمول کی چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر مشکوک افراد نے لیویز پر فائرنگ کردی جس کے بعد لیویز کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے چیک کرنے کے بعد گاڑی سے سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کو اپنی حفاظت میں لے لیا کچکول علی کے بیٹے کو 20 اگست کو کراچی سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جسے لیویز نے گزشتہ روز بحفاظت بازیاب کرالیا۔

متعلقہ عنوان :