اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 154 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے این اے 154 میں دوباری انتخابات کا حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق این اے 154 سے منتخب ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ نے اپنی نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، سپریم کورٹ نے انتخابی بے ضابطگیوں کے کی بنیاد پر میں دوبارہ الیکشن کروانے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا.
جبکہ سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے . اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تمام اپیلیں سنیں اور فیصلہ دیا.(جاری ہے)
یہ ایک قانونی فیصلہ ہے جس پر میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا.انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ کے نا اہل ہونے یا نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، آئندہ الیکشن میں صدیق بلوچ خود لڑیں یا ان کا بیٹا اس بات سے بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی قوت سے ن لیگ کا مقابلہ کریں گے .
انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنا انگریزی کا خط خود نہ پڑھ سکے وہ بی اے پاس کیسے ہو سکتا ہے. جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اڑھائی سال قبل ان سے چھینا گیا حق انہیں دوبارہ لوٹا دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے اپنے پسندیدہ امیدوار کو جتوا سکیں. جبکہ صدیق بلوچ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے ، سپریم کورٹ نے میری نا اہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دھاندلی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے .متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.