سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ا چھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے ،تیرہ سال سے کم عمر بچوں کوفرنٹ سیٹ پربٹھاناخطرناک ہے روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

جمعرات 29 اکتوبر 2015 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے نسٹ یونیورسٹی اسلام آبادمیں چار روزہ روڈ سیفٹی ورک شاپ کا انعقاد، جس میں یونیورسٹی کے150 سے زائدڈرائیورز اور سٹاف نے شرکت کی ،شرکاء کوروڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے چارروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی کے 150سے زائد ڈرائیورز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جن کو ایک اچھا ڈرائیور بننے کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی شرکاء کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اچھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے ؛سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کوفرنٹ سیٹ پر بٹھانا خطر ناک ہے انھوں نے مزید کہا کہ قومیں رویوں سے بنتی ہیں روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے ایس ایس پی ٹریفک ملک نے خطاب کے آخر میں آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں بننے والے ون ونڈو ہال کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا، ا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عارف صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں انھوں نے آئی ٹی پی کے ایجوکیشن ونگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ عوام کو روڈ پر اور مختلف مقامات پر جا کر انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک نے ڈائریکٹر ایڈمن عارف صدیقی کو شیلڈ بھی پیش کی۔