پنجاب میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی‘ زعیم قادری
ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔ کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران الحمدللہ پنجاب میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لڑائی جھگڑوں کے معمولی واقعات کے دوران 47افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر الیکشن کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کی بلا امتیاز غیرجانبدارانہ کارروائی کے نتیجے میں اسلحہ کی نمائش اور دیگر غیرقانونی اقدامات پر 34 مقدمات درج ہوئے۔
107گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں‘ جن میں مسلم لیگ (ن) کے 23 حامی بھی شامل ہیں۔ دیگر افراد میں پی ٹی آئی کے 20‘ پیپلزپارٹی کے 10‘آزاد امیدواروں کے 10 حامی اور 36دیگر افراد شامل ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حامیوں کی بلاامتیاز گرفتاری پنجاب پولیس کی غیرجانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر قانون شکنی کرنے والے تمام افراد کو بلاامتیاز کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ زعیم حسین قادری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوران خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کے 80 واقعات پیش آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ روکنے کا صرف ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 106 مرتبہ پولنگ روکنا پڑی۔ فافن نے خیبرپختونخوا میں پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرنے کے 26فیصد واقعات کی رپورٹ بھی پیش کی تھی۔ سیدزعیم حسین قادری نے بتایاکہ تمام مقامات پر پولنگ بروقت شروع ہونے کی اطلاعات ملیں اور پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہا۔ انہو ں نے بتایا کہ پنجاب کے 12 اضلاع کی 1578 یونین کونسلوں اور 1118وارڈز میں حق رائے دہی استعمال کرنے والے ووٹروں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ ہے۔ جس کے لئے 16266پریذائیڈنگ افسر ‘ 88340 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 46951پولنگ آفیسرز نے فرائض سرانجام دیئے ۔ 16266پولنگ اسٹیشن اور 46951پولنگ بوتھ بنائے گئے۔6307 امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے 28263امیدوار جنرل ممبر یونین کونسل اور 5531 امیدواروں نے جنرل ممبر میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں حصہ لیا۔سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 11افراد اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 24افراد جاں بحق ہوئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات کے علاوہ پنجاب میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں کہیں سے بھی دھاندلی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا لیکن فافن کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا تناسب 26فیصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک بھی گولی فائر نہ ہونا زیروٹالرنس پالیسی کا نتیجہ ہے جس کا اعلان وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کر چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.