نئی دہلی ایئرپورٹ پر ’پراسرار اڑن طشتریوں‘ کی پرواز کے بعدسیکورٹی ہائی الرٹ، ایئرپورٹ اور رن وے کے اردگرد ایک مشکوک شے کی تین پروازیں دیکھی گئیں،بھارتی فضائیہ اور سول ایوی ایشن حکام
اتوار 1 نومبر 2015 18:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) بھارتی دارالحکومت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں پراسرار اڑن طشتریوں کی بار بار پرواز کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ اور رن وے کے اردگرد ایک مشکوک شے کو تین مرتبہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد ایئرٹریفک کنٹرولر(اے ٹی سی) کے ایک ہیلی کاپٹرکو اس کے قریب لایا گیا لیکن اسے کوئی شے دکھائی نہیں دی۔
اس سے قبل منگل کو بھی اے ٹی سی نے ایک اڑتی ہوئی شے جسے ڈرون کہا جارہا ہے کو دیکھا گیا تھا تاہم اس کی تصویر یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ اس سے قبل ایک نجی کمپنی کے پائلٹ بابو نیسور نے کہا کہ بدھ کی رات کو اس پر لیزر لائٹ ماری گئی جس سے سینکڑوں مسافروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔(جاری ہے)
دہلی پولیس نے خاص قوانین کے ذریعے علاقے میں لیزرشعاعوں کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
جمعے کو بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے صبح 10 بج کر 44 منٹ پررن وے 9-27 پر اڑتی ہوئی ایک شے کو دیکھا تھا اس کے اگلے چند منٹوں میں اس نے دو مزید مشکوک اجسام کو پرواز کرتے دیکھا۔ اسی طرح اے ٹی سی کے اہلکاروں نے بھی اڑن طشتریوں اور ڈرون کو نوٹ کیا۔ان واقعات کے بعد بھارت میں انٹیلی جنس بیورو، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن حکام ، دہلی پولیس اور بھارتی فضائیہ کے حکام نے ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد حفاظتی اقدامات پر غور کیا اور ان اشیا کومارگرانے کا حکم دیا جب کہ تمام مجاز ادارے اطراف پر نظر رکھیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.