سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی ، دوسرے کو(کل ) تختہ دار پرلٹکایا جائیگا

پیر 2 نومبر 2015 23:00

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی ‘ ایک اورمجرم کو(کل ) منگل کوپھانسی ہوگی ‘ سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے ایک مجرم 72/D پاکپتن کے رہائشی امتیاز حسین عرف لکھے شاہ کوصبح ساڑھے چھ بجے تختہ دارپرچڑھادیاگیا ‘ مجرم نے یکم اپریل 2003ء کودیرینہ رنجش پر حبیب اﷲ کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن مشتاق احمد اوجلہ نے جرم ثابت ہونے پر یکم نومبر 2003ء کو سزائے موت اور معاوضہ بطورجرمانہ 50ہزار روپے اور دوسال قید وپانچ ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی تھی۔ قتل کے ایک اورمجرم موضع ہوتہ پاکپتن کے رہائشی عرفان اعظم کی ورثاء سے آخری ملاقات کرادی گئی جسے آج صبح ساڑھے چھ بجے پھانسی ہوگی۔ مجرم نے 4جون 2003ء کو اپنے چھوٹے بھائی جنیداعظم اور اپنی بہن تہمینہ اعظم کواپنے ساتھی کے ساتھ مل کرقتل کردیاتھا اور ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن عبدالحمید نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورجرمانہ بطور معاوضہ 30ہزارروپے سزاسنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :