ڈیرہ اسما عیل خان ،وانڈہ سولہن علاقہ میں اراضی کے تنازعے پرباپ بیٹے نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

منگل 3 نومبر 2015 23:13

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) وانڈہ سولہن علاقہ میں اراضی کے تنازعے پرباپ بیٹے نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا۔یارک پولیس نے چھاپے کے دوران بیٹے کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں واقع علاقہ وانڈہ سولہن میں اراضی کے تنازعے پرحبیب ولدعمراوراسکے بیٹے حنیف ولدحبیب نے محمدامیراوراسکے والدعبدالعزیزپرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سے عبدالعزیزبال بال بچ گیاجبکہ اسکابیٹامحمدامیرموقع پرجاں بحق ہوگیا۔یارک پولیس نے والدکی رپورٹ پرملزم باپ بیٹاکیخلاف قتل واقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس نے وانڈہ سولہن کے علاقہ میں چھاپہ مارکرمذکورہ واقعہ میں ملوث ملزم حنیف کوگرفتارکرکے اس سے ایک کلوشنکوف اورایک سوکارتوس برآمدکرلئے۔

متعلقہ عنوان :