بھارت ٗ ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو مبینہ طور پر گائے چرانے کے الزام میں مار مار کر قتل کردیا

جمعرات 5 نومبر 2015 22:26

بھارت ٗ ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو مبینہ طور پر گائے چرانے کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو مبینہ طور پر گائے چرانے کے الزام میں مار مار کر قتل کردیا۔بھارت میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے، اسے اسمگل اور چرانے کے الزام میں انتہا پسندوں کی جانب سے کسی مسلمان کو بیدردی سے قتل کرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو ریاست مانی پور کے گاؤں اچھکون موبا تھونکونگ سے 55 سالہ محمد حشمت علی کی تشدد شدہ اور خون آلود لاش ملی۔محمد حشمت علی پڑوسی گاؤں کیراؤ ماکتنگ کا رہنما اور مدرسے کا ہیڈ ماسٹر تھا۔پولیس حکام کے مطابق حشمت علی کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا اور نہ ہی وہ مویشیوں کے کاروبار سے وابستہ تھا۔سینئر پولیس آفیسر اور واقعہ کے تفتیشی افسر نابا کانتا کا کہنا تھا کہ جو کچھ یہاں ہورہا ہے وہ بہت غلط ہے، اور لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :