چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن
جمعہ 6 نومبر 2015 23:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا پر نشر ہو نے والی اس خبر جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ” چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو ملاقات کیلئے وقت دینے سے معذرت “ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیا،الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلئے کھُلے ہیں ترجما ن نے اپنے ایک وضا حتی بیان میں کہا کہ صورت حال کچھ اس طرح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 122 کے بارے میں کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق الیکشن کمیشن کی عدالتی کارروائی سے ہے۔
یہ شکایت کمیشن کے روبرو پیش ہونگی اور وہی آئین اورقانون کے دائرے میں مناسب کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔(جاری ہے)
مزید برآں ترجمان نے کہا ہے کہ کل ہی کچھ اسی نوعیت کی شکایات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر علی شاہ سے بھی موصول ہوئیں انہیں بھی بتایا گیا کہ ان کی شکایات کا تعلق بھی کمیشن کی عدالتی کارروائی ہے اور آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلئے کھُلے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر معزز سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ الیکشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر تمام سٹیک ہو لڈرز خاص کرسیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں اور اس سلسلے میں ان کی آراء کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.