گند م کی فی ایکڑ ز یاد ہ پیداوار کیلئے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:45

سلانوالی۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ کسا ن گند م کی 20نومبر تک بوائی کیلئے بیج 50کلوگرا م فی ایکڑ جبکہ 21نومبر سے 15دسمبر تک بوائی کیلئے بیج 60کلوگرا م فی ایکڑ استعما ل کریں بوائی میں تاخیر سے بیج کا اگا ؤ کم ہوجا تا ہے اس لیے تاخیر کی صورت میں شرح بیج میں اضافہ ضروری ہے زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کومزید ہدا یت کی کہ گند م کی کا شت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر سے 20نومبرتک ہے کیونکہ 20نومبر کے بعد کا شت کی گئی فصل کی پیداوار میں ہر رو ز ایک فیصد کے حسا ب سے یعنی 15تا 20کلوگرا م فی ایکڑ کمی آنا شروع ہو جاتی ہے ا س لیے کا شت کا ر محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں ۔