عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیدی، پنجاب حکومت اور پولیس ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے ‘ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے‘عمران خان کا ٹوئٹر پر بیان
اتوار 8 نومبر 2015 18:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے ‘ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
(جاری ہے)
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا کارکن بھی شہید ہو گیا،شہید کارکنان کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پنجاب حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے۔
عمران خان نے کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پرحکمران لیگ کے غنڈوں کاحملہ انتہائی قابل مذمت ہے،کارکنوں کے قاتلوں کوسزا نہ دی گئی توبھرپور احتجاج کرینگے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پھولنگر میں حیات نامی پی ٹی آئی کارکن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جو کہ اتوار کے روزلاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑگیا۔ جاں بحق کارکن کے لواحقین نے لاش گورنر ہاوٴ س کے سامنے رکھ کر کئی گھنٹے شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.