چوہدری سرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کا کار کنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھر نا، چوہدری سرور نے آئندہ کسی بھی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ پرلاہور کو جام اور پورے پنجاب میں احتجاجی دھر نوں کی دھمکی دیدی ، ڈی آئی آپر یشنز حیدر اشرف کی جانب سے قاتلوں کی گر فتاری کی یقین دہانی کے بعد تحر یک انصاف نے احتجاج ختم کر دیا،تحریک انصاف کے قتل ہونیوالے کارکنوں کے ورثاء اور انکے بچوں کی چیخیں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو بھی سن لینی چاہیے اورپولیس کو فوی طور پرحکم دیں کہ وہ قاتلوں کو گر فتار کر یں‘حکمرانوں کو اپنے غنڈوں اور بدمعاشوں کو لگام دینا ہوگی ورنہ ہم پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور آئیں گے ‘چوہدری محمدسرور کی گفتگو
اتوار 8 نومبر 2015 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کا کار کنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور(ن) لیگیوں کی فائر نگ سے کارکن محمدحیات کے قتل کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھر نہ ‘ چوہدری محمدسرور نے آئندہ کسی بھی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ پرلاہور کو جام کر نے اور پورے پنجاب میں احتجاجی دھر نوں کی دھمکی دیدی جبکہ ڈی آئی آپر یشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے قاتلوں کی گر فتاری کی یقین دہانی کے بعد تحر یک انصاف نے احتجاج ختم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوسی 105میں (ن) لیگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فائر نگ کر کے تحر یک انصاف کے حیات نامی کارکن سمیت دیگر کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنا یا جسکے بعد حیات کو لاہور کے جناح ہسپتال میں داخل کروادیا گیا مگر اتوار کے روز حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس پرمذکورہ کارکنوں کی فیملی سمیت تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان نے تحریک انصاف کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی قیادت میں گور نر ہاؤس لاہور کے باہر کارکن حیات کی لاش کو سڑک پر رکھ کراحتجاجی دھر نہ دیا جس میں کارکنان پنجاب حکو مت‘(ن) لیگ اور پو لیس کے خلاف نعر ے بازی کرتے رہے جبکہ اس موقعہ پر رکن پنجاب اسمبلی شعیب احمد صدیقی ‘حافظ فر حت عباس‘چےئرمین کے ایڈوئزر اعجاز چوہدری ‘رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور شانیلا علی سمیت د یگر قائدین بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگواور کارکنوں سے خطاب میں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں تحر یک انصاف کے11کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جا چکا ہے ‘پنجاب کے حکمران اور پو لیس ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.