پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی، گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور اور بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں،پاک بحریہ اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہے،نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس کے دورے کے موقع پر خطاب
اتوار 8 نومبر 2015 21:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاک بحریہ کی اہم جنگی مشقیں سی اسپارک 2015 جاری ہیں،نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔ گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور ہے اور بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔
اتوار کو چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی جاری جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے اگلے مورچوں میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے خطاب میں کہا کہ اورپاک بحریہ اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہے۔(جاری ہے)
گوادر کو بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔
نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔پاک بحریہ کہ جنگی مشق سی اسپارک میں بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔حربی مظاہرے کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار سے کنٹرول کی جانے والی گنز سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اورپاک میرینز نے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی لائیو فائرنگ کی۔پاکستان نیوی کی سب سے بڑی جنگی مشقیں سی ا سپارک 2015 بارہ نومبر تک جاری رہیں گی۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.