حمایت کرنیوالوں کا مشکور ہوں‘میری کامیابی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے:ایاز صادق
عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) سپیکر منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج کی جیت، صرف میری نہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے۔ایاز صادق کو 300 میں سے 268، پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے۔ تحریک انصاف کے سوا تمام ووٹ ایاز صادق کے حصہ میں آئے۔پچھلے انتخاب سے 10ووٹ زیادہ ملے۔
ایاز صادق نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان سب کا شکر گزار ہوں۔پی ٹی آئی کے دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس عمل میں حصہ لے کر جمہوریت کو تقویت دی،دو تہائی ووٹ دینا ایوان کے اعتماد کا اظہار ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منصب ملنے کے بعد اسپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے ،سب سے بڑا چیلنج پارلیمنٹ کو فعال بنانا ہے، تمام اہم قومی امور پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے،امید ہے سردار ایاز صادق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.