انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان
پیر 9 نومبر 2015 19:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے حالیہ نتائج میں پچھلے سال کے مقابلے میں امیدواروں کی کامیابی کے تناسب میں دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے،نتائج کی تیاری میں ہمیشہ کی طرف شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹربورڈ شعبہ امتحانات کے عملہ کی بے مثال کارکردگی اور دن رات کی محنت کی بدولت انٹرمیڈیٹ سال اول کے باقی رہ جانے والے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5113 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4856 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 720 امیدواروں نے تمام سات پرچوں میں، 570 نے چھ پرچوں میں، 597 نے پانچ پرچوں میں، 613نے چار پرچوں میں، 546نے تین پرچوں میں، 575 نے دو پرچوں میں اور 688 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔
محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارں کا تناسب14.87 فیصد، چھ پرچوں میں 11.77 فیصد، پانچ پرچوں میں 12.33 فیصد، چار پرچوں میں 12.66فیصد، تین پرچوں میں 11.28 فیصد، دو پرچوں میں 11.88 فیصد جبکہ ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 14.21فیصد رہا۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.