نیپراآئی پی پیز کے ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ کرائے،وزارت نے خط لکھ دیا ہے،عابدشیرعلی
ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ ہونے سے بہت سارے خسارے سے بچاجاسکتاہے،سینیٹ میں اظہارخیال
پیر 9 نومبر 2015 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ نیپراآئی پی پیز کے ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ کرائے،وزارت نے بھی اس حوالے سے خط لکھا ہے،ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ ہونے سے بہت سارے خسارے سے بچاجاسکتاہے۔پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرمحسن عزیز کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں جنکوز میں تیل چوری کے واقعات بہت زیادہ رہے۔
نیپرا ایک طریقہ کار کے تحت ٹیرف کا تعین کرتا ہے‘ ہم نے جنکوز میں تیل چوری روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔(جاری ہے)
جامشورو پاور پلانٹ کی پیداواری صورتحال میں بہتری آئی ہے اور تیل کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایس مظفر آباد کے ہیٹ ریٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیل مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا تھا۔ آئی پی پیز اپنی تیل کی ضروریات خود پوری کرتی ہیں۔ نیپرا آئی پی پیز کو ہدایت کر سکتی ہے کہ وہ ہیٹ ریٹنگ کا تعین کرائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی نے اس سلسلہ میں نیپرا کو خط بھی تحریر کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کا ہیٹ ریٹ کا اندازہ لگانے سے تیل کی کھپت کے اصل اعداد و شمار سامنے آسکیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.