حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمدسے اپنی اوردوسروں کی قیمتی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،ڈی ایس پی اسد گیلانی
پیر 9 نومبر 2015 23:03
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید اسد عباس گیلانی نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور انکی پابندی سے اپنی دوسروں کی قیمتی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ٹریفک حادثات میں اضافہ کی بڑی وجہ لاپرواہی ،کم عمری میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے ۔
ٹریفک قوانین کی پابندی کر کہ نہ صرف ہم محذب شہری بن سکتے ہیں بلکہ اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے اور ٹریفک پولیس حافظ آباد کے زیر اہتمام روڑ سیفٹی واک کی قیادت اور شرکاء سے خطاب کے دوران کیا،ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس زاہد نذیر وریاہ،انچارج روڑ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ الطاف عبداﷲ اور ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی خطاب کیا جبکہ واک میں سکولوں ،کالجوں کے طلباء،وکلاء،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید اسد عباس گیلانی نے کہا ہے کہایس ایس پی موٹروے پولیس مسعود مارتھ کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے دیگر شہروں میں بھی روڑ سیفٹی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں سیفٹی اور ٹریفک کے متعلق قوانین کی پاسداری بارے شعور اور آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ لاپرواہی اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہیانہوں واک کے شرکاء کو ہدائت کی کہ موٹر سائیکل چلانے کے لئے ہیلمٹ اور گاڑی کی ڈرائیو نگ کے لئے سیٹ بیلٹ اور انڈیکیٹرز کا مناسب استعمال کر کے اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں اور مال کو محفوظ بنائیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.