لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کے پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ دو لاکھ روپے فیس جمع کرانے کی ہدائت کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اتنی خطیر رقم بطور فیس وصول کرنے کا اقدام ماورا قانون اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممبر ڈاکٹرز کے لئے دو لاکھ روپے فیس جمع کرانا ممکن نہیں ہے لہذا عدالت امیدواروں سے دو لاکھ روپے فیس کی وصولی روکنے کا حکم دے جبکہ عدالتی فیصلہ آنے تک انتخابات کی تمام تر کاروائی روکنے کے حکم دے۔جس پر عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین کو اٹھارہ نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.