پولیس کی بھاری نفری نے دیپالپورکے رہائشی احتجاجی مظاہرین کو سیون کلب میں داخل ہونے سے روک دیا
منگل 10 نومبر 2015 14:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پولیس کی بھاری نفری نے دیپالپورکے رہائشی احتجاجی مظاہرین کو سیون کلب میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مظاہرین دیپالپورکے رہائشی سات سالہ بچے فیضان علی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کیے جانے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
(جاری ہے)
مظاہرین نے سیون کلب دو مرتبہ داخل ہونے کی کوشش کی مظاہرین جن میں زیادتی کا شکار مقتول فیضان علی کا والد اور والدہ سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے مقتول فیضان علی کی تصاویر سمیت بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ مقتول فیضان علی سکول سے واپس آرہا تھا کہ ملزم ندیم اسے ورغلا کر لے گیا جہاں ملزم ندیم نے فیضان علی سے زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کردیا۔ مظاہرین نے ملزم ندیم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقامی پولیس افسر کا رشتے دار ہے اس کے خلاف مقدمہ میں زیادتی کی دفعہ شامل نہیں کی گئی جبکہ پولیس ملزم ندیم کے بارے میں اس کا زہنی توازن درست نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ تیار کررہی ہے جو دانستہ ہے تیار کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.