حکومتی پالیسیاں ماسوائے شور مچانے اور پبلسٹی کے کچھ نہیں‘ حکومت شور مچاتی ہے کام نہیں کرتی‘ سپیکر کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں‘حکومت کی تمام توپیں پی ٹی آئی کی طرف ہیں‘ ہم حکومت کی ڈکٹیٹر ٹپ کو نہیں چلنے دیں گے اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات چیت
منگل 10 نومبر 2015 15:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی ماسوائے شور مچانے اور پبلسٹی کے کچھ نہیں، حکومت شور مچاتی ہے مگر کام نہیں کرتی، سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے، باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں، اس لئے حکومت کی تمام توپیں پی ٹی آئی کی طرف ہیں، ہم حکومت کی ڈکٹیٹر ٹپ کو نہیں چلنے دیں گے اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دو سال کیلئے ملٹری کورٹس کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کو وقت مل گیا کہ وہ اس عرصہ کے دوران اپنی عدالتوں، پولیس کینظام کو ٹھیک کرے مگر حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سپیکر کے انتخاب میں واضح ہو گیا کہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہے ،باقی تمام جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ہم نے سپیکر کے انتخاب میں کسی جماعت سے ووٹ نہیں مانگے، شاہ محمود اور میں نے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، فاٹا اراکین اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ سے ووٹ مانگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام اتحادی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ ضرور بلدیاتی انتخابات نہیں دیگر جگہوں پر بھی ہماری اتحادی ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے زلزلے اور دیگر سانحات کیلئے ایرا بناتی جس کے پاس فنڈز بھی ہیں مگر اس نے حالیہ زلزلے میں کوئی امدادی سر گرمیوں میں حصہ نہیں لیا، حکومت جواب دے کہ اگر اس نے امدادی کام نہیں کرنے تو وہ بنائی ہی کیوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف شور مچانے اور پبلسٹی کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ ان کی کارکردگی صفر ہے، ہم حکومت کی من مانی نہیں چلنے دیں گے اور ملک میں حقیقی معنوں میں آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے جانگ جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.