لا ہو ر ، فیکٹری مالک عبدالوحید اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
منگل 10 نومبر 2015 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز برکی کے علاقہ میں ٹی آر بنانے والی فیکٹری میں آئل ٹینکر کے پھٹنے کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث جاں بحق ہونے والے متوفی عمران اور ساگر جن کا تعلق پتوکی سے ہے کہ بھائی محمد اکبر نے مدعیت میں فیکٹری مالک عبدالوحید اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ میں عبدالوحید نامی شخص نے ٹی آر بنانے کی فیکٹری قائم کررکھی تھی۔(جاری ہے)
سوموار کے روز آئل ٹینکر کو اس کا تیل خالی کیے بغیر ویلڈنگ کا کام کیا جارہا تھا کہ ویلڈنگ کی چنگاری گرنے کے باعث آئل ٹینکر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور 5محنت کش موقع پر جاں بحق جبکہ 3محنت کش شدید جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں پتوکی سے تعلق رکھنے والے عمران اور ساگر ، شاہدرہ کا رہائشی اشفاق شامل ہیں جبکہ 2محنت کش اس بری طرح جلے کہ ان کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کروا دیا۔ پتوکی سے تعلق رکھنے والے عمران کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.