حکومت کا سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لئے مختلف بینکوں سے 96 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
بدھ 11 نومبر 2015 19:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لئے مختلف بینکوں سے 96 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیاہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت سرکلر ڈیٹ 3 سال میں ختم کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت گردشی قرضوں کا حجم 218 ارب روپے سے کم رکھنے کی پابند ہے، تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرض 661 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں 326 ارب روپے توانائی شعبے کے اور 335ارب روپے مختلف بینکوں اور پاور ہولڈنگ کمپنیوں کا قرض شامل ہے۔
گردشی قرضوں میں کمی کے لئے حکومت نے بینکوں اور پاور ہوڈنگ کمپنیوں سے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2017 تک گردشی قرضوں کا حجم 218 ارب روپے تک لایا جائے گا، جبکہ آئندہ سال اسے 204 ارب روپے پر لایا جائے گا، اور تین سال میں یہ قرضہ بالکل ختم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.