دفاع سے لیکر معاش تک پاکستان خطہ کا مضبوط اور خوشحال ملک ہے اسکی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا‘رانا تنویر حسین
عمران خان اب دھاندلی کی رٹ چھوڑ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں وگرنہ 2018ء کے انتخابات میں انہیں الیکشن لڑنے کیلئے کارکن بھی نہیں ملیں گے‘وفاقی وزیر دفاعی پیدوار سائنس وٹیکنالوجی
بدھ 11 نومبر 2015 21:49
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی مسلم لیگ( ن) کلین سویپ کر کے ثابت کر دے گی کہ عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں ۔یونین کونسل 15 شیخوپورہ بیداد مریدکے سے پورے پینل سمیت بلا مقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونے والے ن لیگ کے امیدوار چوہدری حماد گجر اور چوہدری اعجاز حیدر بھٹی کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انکی حکومت اتنے ترقیاتی کام کر جائے گی کہ 2018 کے انتخاب میں قوم ن لیگ کو ہی ووٹ دے گی۔
انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی خوشحالی کا ایک ایسا دور شروع ہو رہا ہے جس سے پاکستان اقتصادی اور معاشی اعتبار سے ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا گوادر سے لیکر سیاچین تک اور کشمیر سے لیکر کراچی تک خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی نئے صنعتی ذون بن رہے ہیں لاکھوں افراد کو روز گار ملیں گے چین ایران ، سعودی عرب ، روس ، بیلا روس ، ترقی سمیت کئی ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.