عوامی تحریک نے بھی دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو ارسال کر دئیے
یوسی 242میں 269ووٹ لینے والے امیدوار کی بجائے 200ووٹ لینے والے کو فاتح قرار دے دیا ش
بدھ 11 نومبر 2015 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے بھی بلدیاتی الیکشن میں حکومتی دھاندلیوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جانے والے ثبوتوں کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسی 242 وارڈ نمبر 2میں عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار ایم اسلم نے سب سے زیادہ 269ووٹ حاصل کئے اور ریٹرننگ آفیسر سید اسد رضا کاظمی نے انہیں دستخط شدہ رزلٹ کی کاپی بھی دی مگر فاتح جنرل کونسلر کے طور پر 200ووٹ لینے والے اسلم مسیح تبسم کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔
اسی طرح یوسی 245لاہور سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار منظور حسین بھٹی اور وائس چیئرمین کے امیدوار شوکت ڈیال کو 510نمبر تک پولنگ سکیم دی گئی جبکہ جیتنے والے حکومتی امیدوار کے پاس 521 نمبر تک پولنگ سکیم موجود تھی ۔(جاری ہے)
یعنی حکومتی امیدواروں کو کوئی اور پولنگ سکیم دی گئی اور اپوزیشن امیدواروں کو کوئی اور پولنگ سکیم دی گئی ،پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہاکہ لاہور میں ہمارے امیدواروں کو نتائج کی جو کاپی دی گئی بعد ازاں اس میں رد و بدل کر کے ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوا دیا گیا جو اپنی نوعیت کی لا قانونیت اور بد ترین دھاندلی ہے ،اسی طرح کی شکایات،چکوال ،بھکر،حویلی لکھا،قصور اور اوکاڑہ سے بھی موصول ہوئیں ۔
ترجمان نے کہاکہ ہم نے لاہور کے تمام بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار دینے کی رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے اور آئندہ سماعت پر دھاندلی کے ناقابل تردید ثبوت عدالت کو دیں گے ان ثبوتوں کی ایک کاپی الیکشن کمیشن آفس پنجاب کو بھی فراہم کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.