فلسطینی قومی حکومت، لیبر یونین میں مذاکرات ،ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا
جمعرات 12 نومبر 2015 14:48
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) فلسطینی قومی حکومت اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کے بعد غزہ کی پٹی کے تمام ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت 1200 شیکل مقرر کی گئی ہے۔ یہ اجرت غزہ کی پٹی میں اس سے قبل قائم ہونیوالی حماس کی حکومت کے دور میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو بھی ادا کی جائیگی۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق غزہ لیبر یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ ایک درمیانہ حل ہے کہ سابق حکومت کے تمام ملازمین کو ماہانہ 1200شیکل تنخواہ ادا کی جائیگی، اس پر حکومت اور لیبر یونین دونوں نے اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کے نئے فارمولے سے 18000 ملازمین مستفید ہونگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی حکومت اور لیبر یونین کے درمیان غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہوں، سابقہ واجبات کی ادائی اور بینکوں کے منافع کے حصول کے حوالے سے طویل اور گہرے مذاکرات ہوئے ہیں۔ طویل بات چیت کے بعد ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.