آئی ایس پی ار کے بیان کو مثبت انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
جمعرات 12 نومبر 2015 17:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج کی حکومتی کارکردگی سے متعلق بیان کو دھمکی یا تصادم کے تناظر میں لینے کی بجائے مثبت انداز سے لینے کی ضرورت ہے۔بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایپکس کمیٹی موجود ہے۔جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی ار کے بیان کو مثبت انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
فوج کے بیان کو تصادم تصور کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے فوج پہلے سے ہی قربانیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو دھمکی کے الفاظ سے کیوں تعبیر کیا جا رہا ہے، آرمی چیف وزیراعظم کوہدایات نہیں دے سکتے ، انہیں یہ الفاظ کیوں پہنائے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ بات تو طے ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے ، ہر صوبے میں ایک ایپکس کمیٹی قائم ہے اور یہ سب چیزیں باہمی مشاورت سے چل رہی ہیں ، اس میں اگر کہیں نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے تو ایک ادارہ اپنی تجاویز دیتا ہے۔
فاٹا اور قبائلیوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فاٹا کی سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلے قبائل کی مرضی کے مطابق ہونے چایئے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے حوالے سے جوفیصلہ کرنا ہو اس سے قبل وہاں کے مقامی لوگوں کواعتماد میں لینے کی ضرورت ہے اورجوبھی فیصلہ ہوگا انہی لوگوں کے مرضی کے مطابق ہونا چاہیئے ،دوسرے کے فیصلوں کوقبائلیوں پرمسلط نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدرات ہونے والے گرینڈ قبائل جرگے میں قبائلیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جرگے کا مقصد فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.