وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کیس ٗ سپریم کورٹ نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرلیا
عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلنا بند کریں، بتایا جائے کیا شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوا تھا؟ سپریم کورٹ
جمعرات 12 نومبر 2015 18:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
اس موقع پر عدالت نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کے حوالے سے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شجاعت عظیم پہلے مشیر تھے اب وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلنا بند کریں، بتایا جائے کہ کیا شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوا تھا جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ 1979ء میں شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوا تھا جس پر جسٹس امیر ہانی نے استفسار کیا کہ سزایافتہ شخص کو کیسے کوئی عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے؟جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ عدالت کیس کو موخر کرنے کے بجائے وزیراعظم کو نوٹس جاری کریگی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ندیم حسن آصف تمام ریکارڈ کے ساتھ حاضر ہوں بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.