بھارت میں انتہا پسندی کی آگ بھڑکا کر مودی برطانیہ پہنچ گئے ، کشمیری، سکھوں اورمسیحی اور دلت برادری کا شدید احتجاج اور نعرے بازی ،بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر بڑ امظاہرہ کیا گیا،لندن شہر کی مختلف سڑکیں بند کردی گئیں
200سے زیادہ برطانوی ادیبوں کا وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کو خط ،مودی بھارتی آئین میں دی گئی جمہوری آزادیوں کو یقینی بنائیں
جمعرات 12 نومبر 2015 19:30
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملک میں انتہا پسندی کی آگ بھڑکا کر3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں کشمیریوں ،سکھوں،دلت برادری اور اقلیتوں نے مودی کی آمد پرشدید احتجاج کیا اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی، ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیریوں ،سکھوں ،دلت براداری اور دیگر اقلیتوں نے شرکت کی ،مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نریندر مودی کے خلاف نعرے درج تھے ۔
لندن شہر کی مختلف سڑکوں کو بندکردیا گیا تھا ،اس سے پہلے کہ ملکہ برطانیہ کے ساتھ لنچ کے دوران مودی کوکچھ میٹھا پیش کیا جاتا انہیں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور عدم رواداری کے خلاف حقوق انسانی کی تنظیموں، کشمیری حریت پسندوں اور برطانوی حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ ادیبوں کے احتجاج کی صورت میں کچھ کڑوے گھونٹ بھی پینے کو ملے،200 سے زیادہ برطانوی ادیبوں نے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلوت و جلوت میں بھارتی وزیراعظم مودی پر زور دیں کہ وہ بھارتی آئین میں دی گئی جمہوری آزادیوں کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.