پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا
چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو 40 سال کیلئے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی بھی دے دی گئی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعرات 12 نومبر 2015 19:36
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) گوادر میں پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر اور فری ٹریڈ زون سمیت دیگر اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہو گا جبکہ 30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔
ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو 40 سال کیلئے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی بھی دے دی گئی ہے۔معاہدے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.