وزیراعلیٰ کی رعشہ اور پارکنسن کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پرنیورو سرجن ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد
جمعرات 12 نومبر 2015 20:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے امراض کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پر پرنسپل و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد دی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ڈی بی ایس(DBS)آپریشن سنٹر میں کامیابی سے رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور اپنے قیام کے پہلے سال جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس (DBS) کے ذریعے 20 مریضوں کا صحت یاب ہونا اس سنٹر کی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر آنے سے اب انہیں بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔مجھے خوشی ہے کہ جنرل ہسپتال لاہور میں نیوروسرجری کے شعبے میں جدید طریقہ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود او ران کی ٹیم کی رعشہ و پارکنسن کے امراض کے علاج کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.