اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کی عدالت سے بچوں کے سمن جاری ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی
جمعرات 12 نومبر 2015 23:01
اسلام آباد ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کی عدالت سے بچوں کے سمن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر بچوں کے والدین یا ان کی طرف سے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔
(جاری ہے)
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بچوں کے والدین یا ان کے وکیل کی جانب سے درخواست کی عدم پیروی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر بھی کوئی پیش نہ ہوا تو حکم امتناع ختم کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے بطور مجسٹریٹ ایک خاتون کسٹم افسر کی شکایت پر فریقین کا موقف جاننے کے لئے سمن جاری کئے تھے تاہم بچوں کے والدین نے ہائی کورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناع حاصل کر لیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے بچوں کے والدین یا ان کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.