زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی درجہ بندی کے مداح ہیں، نائیجرین ہائی کمشنر
ماضی قریب میں درجنوں نائیجرین طلبہ زرعی یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے
جمعرات 12 نومبر 2015 23:24
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) نائیجریا کی صوبے سکوٹوکے سابق گورنر و سینیٹرڈاکٹر مگاتکارداایلوواماکونے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ زراعت‘ تعلیم اور فیکلٹی و سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے آغاز کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے زرعی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری کیلئے لائحہ عمل مرتب کر سکے۔
پاکستان میں نائیجرین ہائی کمشنر داؤدادنلادی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں سے نیوسنڈیکیٹ ہال میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی درجہ بندی کے مداح ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نائیجریا کی تین زرعی جامعات کے ساتھ اشتراک عمل اور ایک دوسرے کے تجربات سے ا ستفادہ کیلئے نئے امکانات تلاش کئے جائیں گے ۔
سینیٹرڈاکٹر مگاتکارداایلوواماکونے کہاکہ نائیجرین صدر محمد بحاری کی قیادت میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعدد منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے جس سے اس اہم شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے دیہی ترقی کونئے توانائی ملے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ ماضی قریب میں درجنوں نائیجرین طلبہ زرعی یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے ہیں اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ مزیدنائیجرین طلبہ اعلیٰ تعلیم کیلئے زرعی یونیورسٹی کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نائیجرین زرعی جامعات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت یا معاہدے کی صورت میں اکیڈیمک و ریسرچ تعاون کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ سٹوڈنٹس انٹرن شپ کے امکانات پر بھی غور کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توسط سے زرعی یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کے خواہش مند نائیجرین طلبہ کیلئے وظائف بھی مہیا کئے جا سکتے ہیں جس سے انہیں معمولی اخراجات کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی تعلیمی و تحقیقی سہولیات مہیا ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ برٹش کونسل کے تعاون سے 24تا 25نومبر کیلئے ڈائس پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پچاس سے زائد جامعات کے طلباء و طالبات اپنے بزنس آئیڈیاز کے ساتھ شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ 24نومبر کو ڈائس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ چیئرمین پی سی ایس ٹی ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی اور ستارہ کیمیکل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد ادریس افتتاحی سیشن کے مہمان مقررہونگے۔نائیجرین وفد نے بعد ازاں یونیورسٹی کی مختلف تحقیقاتی لیبارٹریوں اور ٹیکنالوجیز کا معائنہ بھی کیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.