کراچی: مون گارڈن معاملہ،ہائیکورٹ نے متاثرین کی درخواست نمٹادی
جمعہ 13 نومبر 2015 12:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ریلوے کی زمین پر تعمیر کیے گئے مون گارڈن کے فلیٹس عدالتی حکم پر سیل کئے گئے، متاثرین نے فیصلے پر عملدرآمد رْکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن اْن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر نمٹادی گئی۔ریلوے کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی متنازع زمین پر قائم مون گارڈن کے مکینوں کامعاملہ ہے، جنہوں نے فلیٹس خالی کرانے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، انہیں بلڈر نے دھوکہ دیا ،یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اس لئے فی الحال فلیٹ خالی کرانے کے عمل کو روکا جائے۔(جاری ہے)
سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹادی،عدالت نے حکم دیا کہ اگر متاثرین چاہیں تو زیر سماعت درخواست میں فریق بننے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ مون گارڈن کو 24 گھنٹے میں خالی کرایا جائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان کے بعد معاملہ سندھ حکومت کے پاس آگیا ہے کیونکہ مذکورہ زمیں صوبائی حکومت کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.