میانمار میں آنگ سوچی کی جماعت واضح اکثریت سے کامیاب
جمعہ 13 نومبر 2015 15:18
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) میانمار کے تاریخی عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کے انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملکی الیکشن کمیشن نے جمعے کو بتایا کہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے پارلیمان میں مزید 21 نشستیں حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد اس کی کل ارکان کی تعداد 348 ہو گئی ہے تاہم ایک چوتھائی نشستیں فوج کو دی گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا اثرورسوخ برقرار رہے گا۔
این ایل ڈی کی اس کامیابی کا مطلب ہے کہ اب یہ جماعت اپنی مرضی سے اگلے صدر کا انتخاب کر سکتی ہے۔گذشتہ روز ملک کے فوجی سربراہ نے بیان دیا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔(جاری ہے)
آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے 80 فیصد سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جو پارلیمینٹ کی دوتہائی سے زائد ہیں۔ جبکہ پارلیمینٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اور صدرمنتخب ہونے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔
میانمار کے قانون کے مطابق سوچی کو صدر کا عہدہ نہیں مل سکتا کیونکہ ملکی قانون کے مطابق کوئی شخص صدر کا عہدہ نہیں لے سکتا اگر اس کے بچے بیرونِ ملک پیدا ہوں اور سوچی کے دونوں بیٹوں کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی تھی۔تاہم اس سے قبل سوچی نے اپنے بیان میں اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جماعت کی کامیابی کی صورت میں وہ ملک کی قیادت کریں گی۔گذشہ اتوار کو ہونے والے انتخابات 25 سالوں کے دوران میانمار میں ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔دونوں رہنماں نے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد سوچی کے ساتھ قومی مفاہمت پر بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.