شفاف ٹرائل کا حق دئیے بغیر میڈیا ٹرائل کی قانون میں اجازت نہیں تو فوڈ ڈیپارٹمنٹ لوگوں کو کیوں بدنام کر رہا ہے‘ لاہور ہائیکورٹ
جمعہ 13 نومبر 2015 16:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عائشہ ممتاز کی جانب سے ریسٹورنٹس اور بیکریوں پر مارے جانے والے چھاپوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شفاف ٹرائل کے بغیر کاروباری افراد کو بدنام کر کے ملزم کیوں ٹھہرایا جا رہا ہے، فوڈ اتھارٹی کو سوشل میڈیا پر کسی کی شہرت داغدار کرنے کا اختیار کون سا ملکی قانون دیتا ہے ؟ ۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وکیل پیر مسعود چشتی نے عدالت کو بتایا کہ قوانین کے تحت جب تک عدالت میں کسی کا جرم ثابت نہ ہو جائے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی ۔ لیکن ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز فوڈ فیکٹریوں پر چھاپوں کے بعد کارروائی کو فیس بک پر جاری کر دیتی ہیں اور فیکٹریوں کو سیل کر دیتی ہیں جس سے وہاں موجود دودھ اور دیگر اشیا ء خراب ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.