جنرل ہسپتال میں آج بغیر پرچی فیس شوگر کے مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان
نوجوان ڈاکٹر شوگر اور دیگر بیماریوں کے بارے میں اپنا علم اور تحقیق بڑھائیں ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
جمعہ 13 نومبر 2015 19:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء )ذیا بیطس کے عالمی دن کے موقع پرکل بروز (ہفتہ ) کوجنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ لگایا جائے گا جس میں مریضوں کے تمام ٹیسٹ فری کیے جائیں گے۔ کیمپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور طبی ماہرین اور معالجین مریضوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر شوگر کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک اور سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹرز، نرسز، نرسنگ طالبات، پیرامیڈیکل سٹاف اورممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے جمعہ کے روز اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی۔اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر کیپٹن (ر) نیاز احمد،شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران حسن خان کے علاوہ دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آج جنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ میڈیکل یونٹ ون کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گاجس میں مرد اور خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فری شوگر کیمپ میں آنے والے کسی مریض سے پرچی فیس نہیں لی جائے گی کیمپ میں مختلف ادویہ ساز کمپنیاں اپنے سٹالز لگائے گی اور قرعہ اندازی کے ذریعے مریضوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے اجلاس کو بتایا کہ شوگر جیسے موذی مرض کا خوف مریضوں کے دلوں سے نکالنے کے لیے اور ان کی مناسب رہنمائی کے لیے سرجری ،میڈیکل، گائنی، یورالوجی ،امراض چشم اوربچوں کے سینئر ڈاکٹر بھی کیمپ میں موجود ہوگے۔ انہوں نے کہا کہ 14نومبر سے جنرل ہسپتال میں شوگر کے علاج کے لیے آنے والے تمام مریضوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے محفوظ رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجوہات میں بسیار خوری،ورزش نہ کرنا اور خاندانی پس منظر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حضرات کو شوگر کے مریضوں کے علاج معالجے کے علاوہ انہیں حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ڈاکٹر خالد محمود نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ شوگر اور دیگر بیماریوں کے بارے میں اپنا علم اور تحقیق بڑھائیں تاکہ عصر حاظر میں نوع انسانی کو درپیش بیماریوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.