لاہور،ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
جمعہ 13 نومبر 2015 22:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سیشن عدالت نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامدحسین نے شہری وجیہہ کی درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے بغیر کسی الزام کے درخواست گزار کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا اور توڑپھوڑکی ،درخواست گزار پرامن شہری ہے اور اس نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔
درخواست میں معزز عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد تھانہ گلبرگ پولیس کو حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.