فلسطینی تحریک انتفاضہ کا ساتواں جمعہ، ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی ہوگئے
ہفتہ 14 نومبر 2015 11:14
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید دو فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم 205 شہری زخمی ہوگئے۔ حماس کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کئے۔
اطلاعات کے مطابق امدادی ادارے ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف مقامات میں ہونیوالے مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور کم سے کم 205 زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 34 فلسطینی زخمی ہوئے، 39 مظاہرین کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور 131 شہری آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.