بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی مسلم لیگ( ن) کلین سویپ کریگی، ملک کے حالات بالکل ٹھیک ہیں، اپوزیشن واویلا کرکے ملکی حالات خراب کرنے کے درپے ہے
مسلم لیگ( ن) کے رہنما عمران چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 14 نومبر 2015 21:32
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما عمران ادریس چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی اور پنجاب بھر میں بڑی واضح اکثریت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ان کامیاب ہوں گے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پی ٹی آئی کو بری طرح شکست ہوئی تھی مسلم لیگ ن سابقہ روایت برقرار رکھتے ہو ئے 19نومبر کو شکست فاش دے گی اور شکست ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے حواری ایک بار پھر دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدوار وں کو خفیہ مالی امداد کے تحت سپورٹ کیاجارہاہے ان کے فلیکسز وغیرہ پرنٹ کرکے انہیں دی جارہی ہیں اور ایسا لگتاہے کہ بیرون ممالک سے پی ٹی آئی کو خفیہ فنڈنگ کی جارہی ہے لیکن عوام اب پی ٹی آئی کے چکر میں نہیں آئیں گے اور انہیں بری طرح شکست سے دوچار کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب چاہیے کہ وہ رونے سے دھونے کی سیاست کو چھوڑ دیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اور اب انہیں اسمبلی میں جاکر وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے ساتھ ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار اداکرناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات بالکل ٹھیک ہیں اور اپوزیشن واویلا کرکے ملکی حالات خراب کرنے کے درپے ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام عملی اقدامات اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.