وفاقی پولیس نے بھتہ خو ری ، مو با ئل فون و نقدی چھیننے اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کر لیا، مسروقہ کار اور پسٹل بر آمد

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:03

اسلام آباد ۔14 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے بھتہ خو ری ، گن پو ائنٹ پر مو با ئل فون و نقدی چھیننے اور دیگر جر ائم میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے تھا نہ چنیو ٹ نگرکی مسروقہ کار اور ایک پسٹل 30بور بر آمد کرلیا ، ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمانکے مطا بق تھا نہ تر نو ل پولیس کو شوکت علی نا می شخص نے در خو است دی کہ وہ عر صہ چار سال سے26نمبر چونگی کے قریب دوکا ن کر رہا ہے ملزمان ظا ہر اور اس کے دیگر ساتھی اسلحہ کی نو ک پر اس سے بھتہ وصول کر تے ہیں مذکو رہ کہ درخواست پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور منیر حسین جعفری سب انسپکٹر نے ملزمان کے خلاف فوری کا رروائی کر تے ہو ئے حاجی آ فرید ی ولد مدد خا ن اورظا ہر خا ن ولد حا جی آ فرید ی ساکن 26نمبر چو نگی اسلام آ با د کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم چھا پے مار رہی ہے۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس کو مدعی مقدمہ افتخا ر احمد ولد نذابت سکنہ ہڑیالہ ضلع ہر ی پور نے درخواست دی کہ وہ ٹیکسی چلا تا ہے دو لڑکو ں نے اسے جی ایٹ مرکز اسلام آ باد سے بک کر کے لکھو ال روڈ علا قہ تھانہ بنی گا لہ میں لے جا کر اسلحہ کی نو ک پر اس سے مو با ئل اور نقدی چھین لی ۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے اعجا ز احمد اے ایس آئی نے ملزم شہباز شاہ ولد منیر حسین سکنہ ضلع اٹھمقام آ زادکشمیر کو گرفتار کر لیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں ۔ تھا نہ مار گلہ پولیس نے ملزم مرید عبا س سے کا رنمبر LEC-13ما ڈل 2010ما لیت 15لا کھ روپے مشکو ک جا ن کر ایف ایٹ مر کز سے قبضہ پولیس میں لی لیبار ٹر ی کر وانے پر کٹ اینڈ ویلڈ پا ئی گئی پولیس نے گا ڑ ی کی رجسٹر یشن بک ای ٹی او آ فس لا ہو ر سے تصدیق کر وائی تو جعلی پائی گئی مزید پڑ تا ل کر نے پر گا ڑ ی تھا نہ چنا ب نگر چنیو ٹ سے چوری شدہ نکلی ہے جس کا اصل نمبر QA-309-ICTہے۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے قتل میں ملو ث گرفتار ملزم نبیل آ صف کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :