قیمتی نواردات بیرونی صوبہ سمگل کر کے مافیا نے کروڑوں روپے کما لئے گئے، سمگل شدہ اشیا کی منڈی پشاور یا لاہور میں ہے،اعلی افسر کے انکشافات

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء ) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان سے قیمتی نواردات بیرونی صوبہ سمگل کر کے مافیا نے کروڑوں روپے کما لئے ہیں ۔اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک اعلیٰ عہدے پر فائز آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے قیمتی نواردات مارخور چیتے کی کھالیں مختلف سرکاری اداروں اور این جی اوز کی گاڑیوں میں سمگل ہو تی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان سمگل شدہ اشیا کی منڈی پشاور یا پھر لاہور میں ہے کہ جہاں ان کو مخصوص برو کرز کے ذریعے مافیا پارٹی تک پہنچا یا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس کام کو انجام دینے والوں کو تو صرف چند لاکھ ملتے ہیں لیکن بڑا مافیا یا اس کے آلہ کار جو کہ معاشرے میں شرفا کا لباس اوڑھے ہو تے ہیں کو کروڑوں بلکہ اربوں روپے ملتے ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حساس ادارے اس عمل کو مانٹیر بھی کر رہے ہیں اور کاروائی بھی کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن یہ مافیا اور اس کے ایجنٹ اپنا کام نہایت محتاط اور صفائی کے ساتھ انجام دیتا ہے جبکہ ان کی پہنچ اس قدر با اثر لوگوں تک ہے کہ ایک انسپکٹر یا ایس پی لیول کے آفیسران کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :