کرکٹ میں چھوٹی موٹی انجریز ہوسکتی ہیں ،یاسر شاہ فٹ نہ ہوئے تو ٹیم کو بڑا نقصان ہوگا:ہارون رشید

پیر 16 نومبر 2015 11:57

کرکٹ میں چھوٹی موٹی انجریز ہوسکتی ہیں ،یاسر شاہ فٹ نہ ہوئے تو ٹیم کو ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار16نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں چھوٹی موٹی انجریز ہوسکتی ہیں ،یاسر شاہ فٹ نہ ہوئے تو ٹیم کو بڑا نقصان ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں اچھا کم بیک کیا ہے اس لیے قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے کی مانند پرفامنس دینے کی ضرورت ہے کیوں ون ڈے کرکٹ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل جتنی کرکٹ بڑھ گئی ہے کہ اس میں چھوٹی موٹی انجریز ہوتی رہتی ہے ،ٹیم کے ساتھ موجود ڈاکٹر یاسر شاہ کی انجری مانیٹر کررہے ہیں اور اگر وہ کل کے میچ کے لیے فٹ نہ ہوسکے تو ان کے متبادل کے طورپر ظفر گوہر وہاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :